بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں کے باعث مزید دو اموات کی تصدیق،مجموعی تعداد 21ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں کے باعث مزید دو اموات کی تصدیق مجموعی تعداد 21ہوگئی۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان حالیہ بارشوں سے مزید دو افراد کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 21جبکہ زخمیوں کی تعداد 12ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق خضدار سے 5، حب سے 3، پشین، قلعہ عبداللہ، زیارت، ژوب سے دو، دو جبکہ لورالائی، کچھی، سبی، قلات، مستونگ سے ایک، ایک اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 432گھروں کو جزوی جبکہ 147کو مکمل نقصان پہنچا ہے جس سے اب تک 4053افراد متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک 7پلوں، 35کلو میٹر سڑکوں، 102ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب منگل کو ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کو ہلو، سبی،زیارت، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی،زیارت، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے