عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،منصور علی شاہ

سبی(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ کی زیر صدارت لیویز رسالدروں و لیویز آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میجر رسالدار لیویز مالک داد، رسالدار لیویز لائن سبی میر محمد عارف مری ، رسالدار وحید خان ،رسالدار محمد علی ،رسالدار محمد افضل مری، نائب رسالدار راشد لطیف ،نائب رسالدار عالمگیر، نائب انچارج لیویز تھانہ چانڈیہ/مل گزین گشکوری، دفعدار امیر بخش و دیگر لیویز افسران نے شرکت کی

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ میں گشت جاری رکھیں ،موجودہ حالات پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقہ میں جرائم کا سد باب کریں انہوں نے کہا کہ عوام کا جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ لیویز افسران علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں تاکہ منشیات اسلحہ سمگلنگ ودیگر جرائم کا تدارک ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے