قلعہ عبداللہ،سیلاب میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ڈرائیور کو نقد انعام مل گیا

قلعہ عبداللّٰہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ڈاکٹر فاروق نے سیلاب میں پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللّٰہ کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دے دیا۔

یاد رہے کہ محب اللّٰہ نے گزشتہ روز سیلاب میں پھنسے 1 خاندان کے 5 افراد کو ریسکیو کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے محب اللہ کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے آپ کے جذبے کو سراہا ہے اور وہ آپ سے مل کر آپ کو اپنے ہاتھ سے سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔

ایکسکیویٹر ڈرائیور محب اللہ نے ذپٹی کمشنر سے کہا کہ میں نے سیلاب میں پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنا فرض سمجھا اور اللّٰہ کی رضا کے لیے اس فیملی کی مدد کی، مصیبت میں گھرے افراد کی مدد ہمارے دین کی تعلیمات اور روایات کا خاصہ ہے۔محب اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا مشکور ہوں، ان کی حوصلہ افزائی باعث فخر ہے، پوری قوم کا بھی شکر گزار ہوں کہ مجھے اتنی محبت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے