ڈپٹی کمشنرذاکر بلوچ پر قاتلانہ حملے پر غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 3اہلکار معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرذ اکر بلوچ پر قاتلانہ حملے پر غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کو معطل کردیا تفصیلات کے مطابق12 اگست کی شام کو ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں بدرنگ کے مقام پرمبینہ طور پر کالعدم تنظیموں کے ایک گروپ نے ناکہ لگا کر سنیپ چکینگ شروع کردی تھی،اسی اثنا میں ڈی سی پنجگور زاکر بلوچ بھی وہاں پہنچے،ان کے ساتھی ڈرائیور نے صورتحال دیکھ کر گاڑی موڑی اور بھگانے کی کوشش کی مگر کالعدم تنظیموں کے لوگوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکی زد میں آکر ایم پی اے پنجگور رحمت بلوچ اور ڈی سی زخمی ہوئے،ایک کلو میٹر کی مسافت ہر چوکی تھی اور تین کلو میٹر۔کی مسافت پر تھانہ اتنی زیادہ فائرنگ کے باوجود یہ نفری ایکٹو نہیں ہوئی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقابلہ نہیں کیا، غفلت برتی،اس واقعہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زاکر بلوچ شہید ہو گئے تھے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکرٹری داخلہ شہاب خان کو جلد از جلد تحقیقات کرکے زمہ داران کا تعین کرنے اور سزا تجویز کرنے کا کہا تھا سیکرٹری داخلہ و ڈی جی لیویز نے خود جاکر جگہ کا معائنہ کیا اور ڈی سی قلات کو تحقیقات کا حکم دیا،ابتدائی تحقیقاتی انکوائری رپورٹ میں پاس کے تھانے کے ایس ایچ او سمیت تین دیگر لوگ غفلت کے مرتکب پائے گئے اور یوں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے ان کو نوکریوں سے برخاست کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے