الیکشن ٹربیونل نے پی بی 37 مستونگ پر دائر انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن ٹربیونل نے پی بی 37 مستونگ پر دائر انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کردی پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی نے سابق وزیراعلی و رکن اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ٹربیونل کے رو بروح گذشتہ سماعت پر نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرایا تھاجسٹس عبداللہ بلوچ نے آج کیس کی سماعت کے دوران محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی جانب سے کیس کی پیروی سینئر قانون دان ریاض احمد ایڈوکیٹ نے کی۔