دیا میر بھاشا ڈیم منصوبے سے وابستہ 5 مزدور حادثے میں ہلاک

تھور منار (ڈیلی گرین گوادر) دیامیر سے متصل علاقہ تھور منار کے مقام پر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی حادثے کی شکار ہو کر کھائی میں جاگری جس میں سوار 5 شہری جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔دیامر پولیس کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں، حادثہ سے دوچار ہونیوالی گاڑی میں تمام مزدور سوار تھے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ کی جانب ریسکیو 1122 کی 3 گاڑیاں روانہ کردی گئی تھی جنہوں نے گہری کھائی سے نہ صرف لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا بلکہ مقامی رضاکاروں کی مدد سے گاڑی کا ملبہ بھی گہری کھائی سے برآمد کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دیامیر حادثے کا شکار ہونیوالی مزدا گاڑی میں کل 8 مزدور سوار تھے، جو دیامر بھاشا ڈیم پر مزدوری کرنے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 5 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے