نوشہرہ ،میں شوہر نے بہن کی مدد سے بیوی کو جلا دیا

نوشہرہ : نوشہرہ میں شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر تشدد کے بعد بیوی کو جلا دیا، متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔نوشہرہ کے ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مٹی کا تیل چھڑک کر مبینہ طور پر آگ لگا دی۔متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی، سسرال میں جھگڑوں کے باعث مقتولہ آئے دن اپنے میکے چلی جاتی تھی۔گزشتہ روز گھر والوں نے خاتون کو راضی کر کے سسرال بھیجا تھا جہاں مبینہ طور پر اسے جلا دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے