مردان میں کوچ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

مردان(ڈیلی گرین گوادر) کاٹلنگ کے علاقے میں فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق حادثہ کاٹلنگ میاں خان سنگاؤ پہاڑی پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے