عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے پولیس چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے اقدامات مزید تیز کرے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ شہر کا دورہ کر نے کے موقع پر کہی۔ وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کوئٹہ کے علا قے ائیرپورٹ روڈ،مغربی بائی پاس،سمنگلی روڈ،سریاب روڈ،ہزارگنجی اورگاہی خان چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا، میر ضیاء اللہ لانگو نے شہرمیں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے شہر میں سیکورٹی انتظامات پر اطمنان کا اظہارکیا، اس موقع پر وہ لوگوں سے بھی ملے۔وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ہدایت کی کہ پولیس چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے اقدامات مزید تیز کرے عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے عوام بھی سیکورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے