کوئٹہ،نواب غوث بخش گرلز ہائی اسکول پر دستی بم حملہ، چوکیدار زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں سریاب کے علاقے منیر احمد خان روڈ پر گرلز اسکول میں دھماکا ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکا نواب غوث بخش گرلز ہائی اسکول کے اندر ہوا، اسکول ٹائمنگ نہ ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کو شدید نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں اسکول کا چوکیدار معمولی زخمی ہوا، دھماکے میں 200 گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ دھماکا صبح 7 بجے سے قبل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے