وزیر اعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا نوٹس لیا جائے،پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینئر قیادت نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماء و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے متعلق جاری کردہ بیان کو غیر سنجیدہ طرز عمل قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا نوٹس لیا جائے پی ٹی آئی بلوچستان سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ڈاکٹر منیر بلوچ اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں سردار یار محمد رند کی تقریر بلوچستان کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق تھی حادثاتی طور پر راتوں رات تشکیل پانے والی جماعت کے سربراہ کو پی ٹی آئی جیسی ملک گیر عوامی جماعت کے سینئر رہنماء پر ذاتی تنقید کا کوئی حق نہیں، بلوچستان اسمبلی میں موجود ہر رکن عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر ایوان میں عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے آیا ہے بلوچستان کے عوام کا استحصال کرنے والے محکموں پر تنقید سے اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہے تو اسے سیاست چھوڑ کر ان اداروں میں ملازمت اختیار کر لینی چاہیے پی ٹی آئی بلوچستان کی قیادت نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے جاری بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیر اعلی صوبے میں گیس اور بجلی سے متعلق عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کو پی ٹی آئی کا اندرونی مسئلہ قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کا الزام سردار یار محمد رند کے سر تھونپ کر صوبائی حکومت کی نا اہلی اور بیڈ گورننس کو وزیر اعظم سے پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں وزیر اعلی بلوچستان کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ کی جائے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو وزیر اعظم سے دور کرکے بلوچستان میں پی ٹی آئی کا وجود ختم کیا جائے اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ کوئٹہ سے محض چند روز قبل وزیر اعلی بلوچستان کا غیر سنجیدہ بیان ایک سوچی سمجھی چال ہے وزیر اعلی کا بیان انتہائی معنی خیز ہے جس کا مقصد پی ٹی آئی کے زمہ داران کے درمیان غلط فہمییاں پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کے باوجود بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کی موثر نمائندگی سردار یار محمد رند کے مرہون منت ہے اور ان کی دن رات کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ سی ایم سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس لینا چائیے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کے حقوق کی بات کرنے والوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو اس سے پارٹی کو مزید نقصان ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے