پائپ لائن میں لیکیج،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گیس لائن میں لیکیج کے باعث سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہو سکتی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ جی پی ایف IV فیڈر لائن میں لیکیج پایا گیا ہے جس کی وجہ سے سسٹم میں 38 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی پی ایل کی ٹیم نے پائپ لائن کی مرمت شروع کر دی ہے جو کہ اگلے 20 گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ گیس لیکیج کے باعث سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے