سکھر میں کچے کے علاقے میں دو جرائم پیشہ گروہوں میں تصادم، 5 افراد ہلاک

سکھر (ڈیلی گرین گوادر)صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے اطراف کچے کے علاقے میں جرائم پیش عناصر کے 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 جرائم پیشہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سکھر میں کچے کے علاقے باگڑجی میں جرائم پیش عناصر کے 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے 5 جرائم پیشہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دونوں جرائم پیشہ عناصر کا تعلق جتوئی برادری کے 2گروپوں سے ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور شدید فائرنگ کے باوجود اب تک پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے