غر بت اور بے روزگاری کی وجہ سے صو بے میں انجینئرز کی بہت بڑ ی تعداد بے روزگارہے،سینیٹر مولانا عبدالوسع

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما ء اسلام بلو چستان کے امیر سینٹر مو لا نا عبد الواسع نے کہا ہے کہ غر بت اور بے روزگاری کی وجہ سے صو بے میں انجینئرز کی بہت بڑ ی تعداد بے روزگار ہے۔ قابلیت اور صلا حتوں سے بھر پورا ان نو جوانوں کو با وقار ملاز مت حکومت کی ذمہ داری ہیں اعلیٰ تعلیمی اداروں سے نا مسا عد حالا ت میں ڈگری حاصل کر نے کے بعد انہیں بے روزگار چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نو جوانوں کی صلا حتوں سے فائد ہ حاصل کر نے کے بجا ئے انہیں ما یو سی کی طرف د کھیلا جار ہے اکیسو یں صد میں جہا ں دنیا نے انجینئر نگ اور ٹیکنا لو جی میں حیر ا ن کن تر قی کی ہے وہی دوسری طرف ہمارے ہز اروں انجینئر ز بے روزگاری کی زند گی گزا ر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت سنجید گی سے انجینئر ز کے لئے ملا ز متو ں کی فر اہمی یقینی بنا ئے۔ سی پیک، پی پی ایل ریکوڈک سیندک اور دیگر منصوبوں میں ہمارے انجینئر ز کو ایڈ جسٹ کیا جاسکتا ہے اگر حکومت اس طرف سنجید گی کا مظاہر ہ کریں۔ انہو ں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام کو اپنے ان پر و فیشنل نو جو انوں پر فخر ہے ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر حد تک جا ئے گے۔ انہو ں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صو بے کے نوجو ان انجینئر ز کو دنیا کے ساتھ مقا بلے کے لئے درکار ضر وری کو سز کر انے میں حکو مت سہو لیات کریں تاکہ ہمارے منصو بے جد ید خطوط پر استو ا ر ہو۔ ہمارے انجینئر کی قا بلیت اور صلا حیت کسی اے کم نہیں ضر و ر ت اس امر کی ہے کہ انکی تخلیق صلا حتوں کو نکھا رنا چاہیے اور مثبت اور مفید کا مو ں کے لئے بر وے کار لا نا از حد لاز می ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے