جب بھی نواز شریف کا نام آتا ہے تو عوام کے ذہنوں میں ترقی، تعمیر اور امن کا خیال آتا ہے، مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی نواز شریف کا نام آتا ہے تو عوام کے ذہنوں میں ترقی، تعمیر اور امن کا خیال آتا ہے،نوازشریف نے کراچی سمیت پورے ملک کو امن دیا، مسلم لیگ (ن)نے دو سال میں کراچی میں گرین لائن بنائی، موجود نااہل حکومت ابھی تک گرین لائن کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا پائی۔این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت میں جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میں کراچی آ کر این اے 249 کے لوگوں سے مل کر دل کی کچھ باتیں کرنا چاہتی تھی، میں کچھ آپ کی بھی سننا چاہتی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے میں آپ سب کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی۔انہو ں نے کہا کہ این اے 249 میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، اگر مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ حلقے کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے،اگر مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں گے تو حلقے کی حالت بدل جائے گی، 29 اپریل کو احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، شیر کے نشان پر مہر لگا کر مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائیں،مجھے امید ہے کہ آپ سہی فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے