ہمیں حکومت کی طرف سے اعلانات نہیں اقدامات چاہئیں،حافظ نعیم الرحمان
راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت کی طرف سے اعلانات نہیں اقدامات چاہئیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہنا تھا کہ امید ہے ہمارے مسائل اور بلز بھی کم ہوں،آئی پی پیز کو جو کیپسٹی پیمنٹ دی جارہی ہے وہ قوم کو منظور نہیں ہے،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سامنے نہیں آرہی لیکن پریشان ضرور ہوگئی ہے، تمام آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، فارنزک آڈٹ ہونا چاہیےاور چیئرمین واپڈا کو کمیٹی کا ممبر بننا چاہیے، کرایہ کے مکانوں میں رہنے والوں کو کرایہ سے زیادہ بل آجاتا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پشاور میں تاریخی دھرنا ہوگا، 14اگست کے بعد ہڑتال کا بھی اعلان کریں گے،ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں ہمیں یہ بل منظور نہیں ہے،ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے لیکن غیر ضروری ٹیکس نہ لگایا جائے،حکومت نے کمیٹی میں ان کو شامل کرلیا جو اس کے ذمہ دار ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں اعلانات اور کمیٹیاں نہیں اقدامات چاہئیں، ہماری کمیٹی 25کروڑ عوام کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لڑ سکتی ہے، ہمارا ایجنڈا واضح ہے اور یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا،8اگست کو ہم یہاں سے مری روڈ کی طرف مارچ کریں گے۔