صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے ملاقات کی، اس دوران ملک کی مجموعی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پارلیمانی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران ملک کی مجموعی معاشی و امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے