جشن آزادی انتہائی جوش و جذبہ اور ملی یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر سبی
سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے زیر صدارت جشن ازادی کی تیاریوں اور شجرکاری مہم کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر سبی جار اللہ خان کاکڑ ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اباد لیاقت علی جتوئی، ایف سی سے میجر زید، محکمہ پولیس سے انسپکٹر گلاب خان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار لانگو ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام مصطفی ، ڈپٹی ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر فاروق لونی، ڈویژنل فارسٹ افیسر عبدالسلام ، انجمن تاجران اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ جشن ازادی انتہائی جوش و جذبہ اور ملی یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا بازاروں سمیت سرکاری عمارتوں کی سجاوٹ اور چراغاں بھی کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پرچم کشائی کی تقریب سرکٹ ہاؤس سبی میں منعقد کی جائے گی بعدازاں شام کو کھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بھی 13 اور 14 اگست کی رات کو اپنی دکانوں میں چراغاں یقینی بنائے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے شجرکاری مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ درخت ماحول کو اکسیجن فراہم کرتے ہیں اور ہوا کے معیار کو بہتر بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانے سے الودگی میں بھی کمی اتی ہے اس طرح انے والی نسلوں کی زندگی بھی محفوظ ہوگی ان کا کہنا تھا کہ اس بار عہد کر لیں ہر شہری کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے گا انہوں نے تمام افسران کو بھی خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے دفاتر اور گھروں میں پودے لگائیں گے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران سڑکوں کے کنارے ، دفاتر اور جہاں ان کی اسکیمات جاری ہیں درخت ضرور لگائیں اور ان کی نگہداشت بھی ان کی ذمہ داری ہوگی اگر شجرکاری مہم کی سنجیدگی سے کامیابی مطلوب ہے تو پودوں کی نگہداشت کرنی ہوگی قبل ازیں ڈویژنل فارسٹ افیسر عبدالسلام نے موسمیاتی تغیر اور گلوبل وارمنگ کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ درخت ہماری زمین کے پھیپھڑے ہیں درخت ماحول سے کاربن ڈائی اکسائیڈ جذب کر کے اکسیجن چھوڑ کر موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تو دنیا کا ماحول رہنے کے لیے ایک محفوظ مقام بن جائے گا اسی طرح انے والی نسلوں کی زندگی بھی محفوظ ہو جائے گی۔