بنگلادیشی آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان

ڈھاکا(ڈیلی گرین گوادر)شیخ حسینہ واجد کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیشی آرمی چیف نے اہم اعلان کیا ہے۔بنگلہ دیشی آرمی چیف وقار الزمان نے قوم سے خطاب کے دوران ملک میں عبوری حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام پرامن رہیں اور فوج پر بھروسہ رکھیں ، صورتحال کو بہتر کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو چکی ہے ، صدر سے عبوری حکومت کے قیام پر بات ہو گی۔ ملک میں کرفیو یا کسی ہنگامی صورتحال کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام پُرتشدد واقعات سے دور رہیں ، مظاہرین کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے اور اپنے ملک میں امن واپس لائیں گے۔ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے ، مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے