کراچی میں گرفتار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام کارکنوں کی رہائی کا حکم

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کراچی پریس کلب سے گرفتار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو ڈسچارج کردیا۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ملکی اداروں کیخلاف نعرے بازی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے گرفتار 22 ملزمان کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔وکیل صفائی عامر نواز وڑائچ نے مؤقف دیا کہ یہ ایک پر امن احتجاج تھا کوئی اشتعال انگیزی نہیں تھی۔ انہیں گرفتار کرکے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

مجسٹریٹ نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے تمام ملزمان کو ڈسچارج کردیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو فی کس 5 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کروانے اور تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے