وزیراعلیٰ بلوچستان سےعائشہ فاروق کی ملا قات، انسداد پولیو مہم کی روک تھام پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی سے وزیر اعظم پا کستان کی فوکل پر سن برائے انسد اد پو لیو عائشہ رضا فاروق نے یہاں وزیر اعلیٰ سیکر ٹر یٹ میں ملا قات کی سو بائی وزراء سردار فیصل جما لی، علی مدد جتک، سیکر ٹری صحت محمد صالح بلوچ، پو لیو کو ارڈینیٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوار الحق، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات اور کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر انعام خان مندوخیل بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں صوبے میں پولیو کی روک تھام، انسداد پولیو مہم کی بلوچستان میں کامیابی سے روانی اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بلوچستان سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے جس کے لئے آئندہ تین ماہ کے دوران صوبے میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی یہ مہم رواں سال کے ماہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کی بلوچستان میں احسن انداز سے روانی کے لیے انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل انتظامی تعاون فراہم کیا جائے گا اور پولیو پروگرام میں کسی بھی قسم کا رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے گی وزیراعلیٰ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جاتی پروگرام میں کسی بھی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کرے اور اس حوالے سے ایک معیاری مہم چلائی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ہائی رسک والے اضلاع میں ای پی آئی(extended program of immunization) اگلے چند ماہ تک تواتر سے چلایا جائے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی انسداد پولیو پروگرام کی مہم کو کامیابی سے رواں رکھا جائے گا اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی انتظامی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیو پروگرام کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اس پروگرام سے متعلق عوامی سطح پر شعور کو اجاگر کیا جائے اس سلسلے میں علماء کرام ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کا کردار کلیدی ہے تاکہ اس مرض کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے