کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی مشتعل افراد کا لیویز اہلکاروں پر تشدد اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

کوئٹہ :کوئٹہ میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی مشتعل افراد کا لیویز اہلکاروں پر تشدد اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیکررپورٹ طلب کرلی، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو کوئٹہ کے علاقے تولہ رام روڈپر واقعہ شاپنگ سینٹرز کو جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بند کروانے کی کوشش کی تو وہاں موجود مشتعل افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تعینات لیویز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اسی دوران اہلکاروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعہ سے متعلق کسی بھی قسم کا موقف موصول نہیں ہوسکا۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی یہاں جاری ایک بیا ن میں وزیرداخلہ نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان، کورونا وائرس حالات میں اس طرح کے واقعات کا ہونا باعث افسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے