کیسکومیں نئے تعینات ہونے والے افسران بھرپور محنت اور لگن سے کام کریں،انجینئرشفقت علی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرشفقت علی نے کہاہے کہ کیسکومیں نئے تعینات ہونے والے افسران بھرپور محنت اور لگن سے کام کریں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ریجنل ٹریننگ سینٹر کیسکومیں نئے ایس ڈی اوز کی تعیناتی کے سلسلے میں منعقدہ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے سابق چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں کیسکوکے منیجر ایڈمن محمد آصف خان، قائم مقام پرنسپل آرٹی سی انجینئر نوید احمد،کورس انسٹرکٹرعلی مرادکے علاوہ ٹریننگ سینٹر کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسران وملازمین خلوص نیت اور ایمانداری سے اپنے متعلقہ فیلڈمیں ملک و قوم کی خدمت کرکے کمپنی کانام روشن کریں اورصارفین کی خدمت کو اپنا شعاربنائیں۔انہوں نے کہاکہ کیسکومیں نئے تعینات ہونے والے افسران وقت کی پابندی کو اولین ترجیح دیں اور اپنے شعبوں میں اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں۔ سابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کیسکومیں نئے تعینات ہونے والے افسران کیلئے انڈکشن کورس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک و قوم کی ترقی اور اسے مزید آگے لے جاناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اوراس میں نوجوان افسروں کابھی اہم کردارہے اس لئے آپ سب پر ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بجلی کے شعبہ میں عوامی خدمت کو جاری رکھیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملک و قوم کی ترقی کاراز سخت محنت اور وقت کی پابندی میں پوشیدہ ہے۔جس کیلئے آپ سب کو اپنا انفرادی کردار اداکرناہوگا۔انجینئرتوصیف فاروقی نے کہاکہ تمام انجینئرز فیلڈمیں کام کے دوران حفاظتی اصولوں پر عملدارکو یقینی بنائیں اور ہمیشہ حفاظتی انتظامات کو پیش نظررکھیں تاکہ حادثات سے بچاجاسکے۔انڈکشن کورس میں 38جونیئرانجینئرز(ایس ڈی او) جبکہ 16اسسٹنٹ منیجرزاور 7ریونیوافسران نے شرکت کیں۔تقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی نے انڈکشن کورس کے شرکا میں تعریفی اسناد اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے