بلوچ راجی مچی کے شرکاء پر تشدد کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچ راجی مچی کے شرکاء پر تشدد کے خلاف بلوچ یکجہتی کے زیر اہتمام کی جانب
سے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ سریاب روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی میں سیاسی ، سماجی ، طلبہ تنظیم رہنماؤں ، نوجوانوں سمیت خواتین و بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکا کی جانب سے گوادر میں ہونے والے راجی مچی پر تشدد کے استعمال اور گرفتاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین ریڈ زون بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سامنے پہنچ گئےسینکڑوں افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہے۔صوبائی حکومت بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جسکی روشنی میں شہر بالخصوص ریڈ زون میں احتجاج کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی چوک کو ہر قسم کے دھرنے اور جلسے کیلئے مختص کیا ہے مگر اسکے باوجود احتجاج عبدالستار ایدھی چوک کے بجائے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سامنے جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے