بلوچستان اسمبلی نے ڈی ایچ اے کوئٹہ ترمیمی مسودات کی منظوری دیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کیاجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے مالیات ایکسائزاینڈٹیکسیشن،بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ کے رکن فضل قادر مندوخیل اور صوبائی وزیر ریونیو عاصم کرد گیلو کی جانب سے مجلس قائمہ کمیٹی مالیات ایکسائزاینڈٹیکسیشن بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ قواعد وانضباط کار بلوچستان صوبائی اسمبلی مجریہ 1974 کے قاعدہ نمبر180کے تحت تحریک،مجلس کی رپورٹ بر ڈی ایچ اے کوئٹہ کا(ترمیمی)مسودہ قانون مصدرہ 2024(مسودہ قانون نمبر01 مصدرہ2024)کو ایوان میں پیش کرنے پر توسیع دینے کامسودہ مجلس قائمہ کمیٹی کی رپورٹ دی ایچ اے کوئٹہ (ترمیمی)مسودہ قانون مصدرہ2024 مسودہ قانون نمبر01مصدرہ2024،ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا(ترمیمی)مسودہ قانون مصدرہ 2024 مسودہ قانون نمبر01 مصدر ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا(ترمیمی)مسودہ قانون مصدرہ 2024 مسودہ قانون نمبر01 مصدرہ 2024کومجلس کی سفارشات کے بموجب منظور کرنے کیلئے پیش کیا جس کی اسمبلی نے منظور کرتے ہوئے منظوری دیدی۔