گوادر،بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ میں تصادم،50 افراد گرفتار
گوادر:بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام اتوار کی شب ’راجی مچی‘ نامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس کا مقصد بلوچستان میں پرامن سیاسی عمل کے ذریعے وسائل کی لوٹ مار اور صوبے میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف تحریک چلانا تھا۔گوادر کے مقام مرین ڈرائیو پر عوامی اجتماع دھرنے کی شکل اختیار کر گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ تصادم کے نتیجے میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 50 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔