انجینئرز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے، میر مجیب الرحمن مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں دی انجینئرز پاکستان کوئٹہ پینل کیلئے الیکشن آفس کا افتتاح کیسکو ہیڈکوارٹرزرغون روڈکوئٹہ میں کردیاگیا۔الیکشن دفترکے افتتاحی تقریب میں مختلف محکموں کے انجینئرزنے کثیر تعدادمیں شرکت کیں۔کیسکوکے میر مجیب الرحمن مری اُمیدواربرائے وائس چیئرمین اور سید ابراہیم آغا ممبرگورننگ باڈ ی کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں حصہ لیں رہے ہیں۔اس موقع پر امیدوار برائے وائس چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل میر مجیب الرحمن مری نے کہا کہ ملک کی ترقی میں انجینئرزکابہت اہم کردارہے اور وہ اس ترقی کے عمل میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انجینئرز کی ترقی اور خوشحالی در اصل ملک کی ترقی و خوشحالی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام انجینئر وں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئررحمت اللہ بلوچ نے کہاکہ میر مجیب الرحمن مری ایک قابل اور فرض شناس انجینئرز ہے جو کہ اس پینل سے منتخب ہوکر صوبہ کے انجینئروں کیلئے ایک مضبوط آواز بنیں گے جنہیں کامیاب کروانے کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ محکمہ سی اینڈڈبلیو کے انجینئر وسیم حیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ دی انجینئرزپینل کے امیدواروں کو پاکستان انجینئرنگ کونسل میں عہدیدار بنانے کے سلسلے میں تمام انجینئرز کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب میں انجینئر عبدالقیوم (واسا)جبکہ انجینئر محمداشرف(لوکل گورنمنٹ) سمیت دیگر محکموں کے انجینئرز نے بھی اپنے اپنے خطاب میں دی انجینئرزپاکستان کوئٹہ پینل کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون اور حمایت جاری رکھنے کاعز م کیااور اُمید ظاہر کی کہ اس پینل کے امیدواروں کو کامیاب کراوئیں گے اور اُنھیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کابینہ میں شامل کرنے کیلئے بھرپور محنت جاری رکھیں گے تاکہ وہ ہمارے صوبہ کے انجینئروں کے مسائل حل کرسکیں۔بعد ازاں ایگری کلچر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ کے سینئرانجینئرزنے حالیہ انتخابات میں دی انجینئرزپاکستان کوئٹہ پینل کے امیدواروں کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔تقریب کے آخرمیں میر مجیب الرحمن مری نے تمام انجینئرز اور شرکاء کاشکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے