پانی کی قلت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا حل فوری طور پر تلاش کرنا ضروری ہے،ڈاکڑربابہ بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ پانی کی قلت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا حل فوری طور پر تلاش کرنا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چیف انجینئر امیر جان مگسی اور ایکس ای این کچھی پلان حفیظ احمد ہاشمی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے اْوستہ محمد، جعفر آباد، گنداخہ، نصیر آباد اور بھاگ ناڑی کے علاقوں میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں عوام کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے جس کے لئے پانی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے پانی کی قلت جیسے اہم مسئلے کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے