پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر سربلند جوگیزئی سمیت 18ممبران کی رکنیت معطل کردی ہے،میر چنگیز جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیزجمالی اور جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے رواں سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے پر اپنی پارٹی سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی سمیت 18 ممبران کو عہدوں سے ہٹا کر ان کی رکنیت معطل کر دی۔ اس بات کا اعلان پا کستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چنگیز جمالی نے پارٹی کے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد رہنماؤں کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،، میر چنگیز جمالی نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران 8 اضلاع میں کچھ ممبران نے پارٹی ڈ سپلن کی خلاف ورزی کی جس کی بنا پر سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزئی سمیت 18 ممبران کو عہدوں سے ہٹا کر ان کی رکنیت معطل کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جس کے خلاف ثبوت ہوں گے اس کے خلاف کاروئی کریں گے۔میر چنگیز جمالی نے کہا کہ آج منعقدہ اجلاس کا رپورٹ چیرمین بلاول بھٹو کو پیش کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں وزیراعلی پیپلز پارٹی کا ہے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ صوبائی حکومت اپنی مدت پوری کرے تاکہ یہاں کے عوام کی خدمت کریں، اور ہم اپنے ورکرز اور عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، آخر میں انہوں نے صدر آصف علی زرداری کے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے