بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کےسرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کانوٹیفکیشن محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے ملازمین کی تنخواؤں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پینشن میں 15 فیصد اضافہ ہو اہے ۔