بلوچ خواتین پر تشدد برداشت نہیں،لاپتہ افرادکے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیاجائے،کلثوم نیاز بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اجلاس میں نیشنل پارٹی کی رکن کلثوم بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افرادکی لواحقین کی ریلی پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں، امن تشددسے نہیں لایا جاسکتاہے، بلوچ خواتین پر تشدد برداشت نہیں بلوچستان کا اہم مسئلہ لاپتہ افراد کاہے، لاپتہ افرادکے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیاجائے، احتجاج کرنے والوں پر طاقت کے استعمال سے گریز کیاجائیگا ورنہ نقصان ریاست اور اداروں کا ہوگا۔