ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان کا اوستہ محمد دورہ

اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے ضلع اوستہ محمد کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد کی توسط سے اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون بارشوں سے قبل اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی جبکہ اسی دوران تمام ڈسٹرکٹ سربراہان نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کو مون سون بارشوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق فرداً فرداً آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کر کے انہیں نقصان سے بچایا جائے بارشوں کے ڈرینج سسٹم اور کیرتھرکنال و اس کی زیلی شاخوں کی پشتوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے نقصانات کو مدنظر رکھ کر قبل از وقت اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے اجلاس کے موقع پر تمام ضلعی افیسران کو احکامات دیے کہ اپنی مشینری کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھیں ضلع انتظامیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات میں مزید بہتری لائے انہوں نے کہا کہ آفیسران ضلع سطح پر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں صوبائی حکومت آپ کی معاونت کو یقینی بنائے گی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ایم ایس اپنی ڈیمانڈ کے مطابق ہمیں اگاہی فراہم کریں تاکہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ افسران ہنگامی حالات میں زیر استعمال تمام چیزوں کے متعلق ہمیں تحریری طور پر آگاہی فراہم کریں۔بعدزاں ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کنال سسٹم اور ڈرینج سسٹم کی تمام زیلی شاخوں سمیت سیلابی گزرگاہ کا بھی جائزہ لیا ایریگیشن کے ایس ڈی او کریم بخش جویا و اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان اشتیاق نے بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے و ان کے اخراج کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہی فراہم کی جہانزیب خان نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ مزید بہتر انداز سے امور سرانجام دیے جائیں جہاں پر کام کرنے کی اشد ضرورت محسوس ہو وہاں پر فوری طور پر اقدامات کیے جائیں اور اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے