عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا اب بھی انصاف کی امید رکھتے ہیں،نوابزادہ شاہ زین بگٹی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوبزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا اب بھی انصاف کی امید رکھتے ہیں، دھاندلی کے بارے میں انتخابات سے قبل ہی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی تھی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی الیکشن ٹریبونل پیش ہوئے ٹریبونل نے این اے 253کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر سماعت کو 25جولائی تک ملتوی کر دیا، بعد ازاں میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے نوبزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ 2018میں بھی جب الیکشن جیتا تو ہمارے خلاف پٹیشن دائر کی گئی، ہم نے معززکورٹ کو یہی بتایا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دیکر الیکشن جتوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دیاکہ دوبارہ ریپول کی طرف جائیں جس کے بعد ہم پھر سرخرو ہوئے اور بھاری اکثریت جیتے اور ہمارا رزلٹ پہلے سے بہتر آیا، انہوں نے کہا کہ عوام کا حق کا ہے انکو حقوق دیاجائے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں اپنے نمائندے منتخب کر سکیں،ہمیں امید ہے کہ عدالت اپنے آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلہ دیگی۔