بنوں واقعات،جرگے نے مسئلے کے پرامن حل کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا

بنوں(ڈیلی گرین گوادر)بنوں واقعات پر جرگے نے مسئلے کے پرامن حل کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا۔جرگے نے اپیل کی ہے کہ عوام منتخب نمائندوں، انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں پر اعتماد رکھیں اور کسی ریاست دشمن کو ایسے حساس حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دیں۔

دھرنا کمیٹی کا کہنا ہے کہ پولیس کو بااختیار اور رات کے وقت علاقے میں گشت کیا جائے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی کو شامل اور لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے۔

دوسری جانب بنوں میں حالات معمول پر آ گئے، کاروبار اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ شہر اور گردونواح میں موبائل سروس بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم پولیس لائن چوک پر دھرنا بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے