نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی شفاف الیکشن کیلئے اسمبلیوں سے استعفے دینے کیلئے آمادہ ہے۔انھوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کامران مرتضیٰ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل ہیں۔ کمیٹی پی ٹی آئی سے مشاورت سے حکمت عملی طے کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے، پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جارہے ہیں، بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیئں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج الیکشن سے لاتعلق ہوجائے سب ٹھیک ہوجائے گا، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، نگران سیٹ اپ کے تصور کو ختم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے