وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی آف لورالائی کا دورہ کیا وزیراعلیٰ کے ہمراہ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل ، چیف سکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز و دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی تھے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے وزیر اعلیٰ و دیگر مہمانوں کا استقبال کیا وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یونیورسٹی آف لورالائی میں نئے کمپیوٹر لیب افتتاح کیا اور لائبریری کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 1200 سے زائد طلبا ء طالبات زیر تعلیم ہیں جنھیں ہاسٹل کے علاوہ شہر و مضافات میں آمد و رفت کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے انہوں نےکہاکہ یونیورسٹی آف لورالائی میں ٹرانسپورٹ ، گرلز و بوائز ہاسٹل سمیت معیاری لائبریری اور معیاری تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری ہیں انہوں نے بتایا کہ بہت جلد یہاں پر لاء کالج کی کلاسز بھی شروع کی جائے گی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے حکومت نے نوجوانوں کو فنی تعلیم کے فراہمی کے لیے خصوصی پروگرامز بھی شروع کیے ہیں وزیراعلیٰ کو اس موقع وائس چانسلر یونیورسٹی آف لورالائی احسان اللہ کاکڑ نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی قبل ازیں وزیراعلیٰ نے بلوچستان ریزیڈینشل کالج لورالائی کا دورہ بھی کیا وزیراعلیٰ کو بی آر سی لورالائی کے پرنسپل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طلباء کو کالج میں تعلیم اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں سے متعلق بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ہر سال کی طرح رواں سال بھی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن بی آر سی لورالائی کے طلباء نے حاصل کی ہے وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو میڈل بھی پہنائیں اور کالج کے مختلف شعبہ کا معائنہ بھی کیا وزیراعلیٰ نے کالج کے پرنسپل کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ادارے کی بہترین کارکردگی قابل ستائش ہیں اور صوبائی حکومت بہترین تعلیم کی فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لیے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی وزیراعلیٰ کو اس موقع پر کالج کے پرنسپل داد محمد کاکڑ نےیادگاری شیل بھی پیش کی وزیراعلیٰ نے اپنے دورے کے موقع لورالائی پبلک پارک کا افتتاح بھی کیا اور پارک میں قائم کیے گئے مختلف تفریحی مقامات کا معائنہ بھی کیا انہوں نے ہدایت دی کہ فیملی پارک کی تزین و آرائش کو برقرار رکھا جائے تفریحی فیملی پارک میں بچوں اور خواتین کو تفریح کی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کوشش کی جائے کہ فیملیز پارک میں آئیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں اور صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے دائمی حصول کے لیے صوبائی حکومت درست سمت پر گامزن ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے