سیلابی صورتحال سے قبل ہی تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،سید زاہد شاہ

سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے ناڑی ہیڈ ورکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دریا میں پانی کے بہاﺅ،اور سبی حفاظتی بند کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ ، اے ڈی سی علی اصغر مگسی، ایکسین ایری گیشن خادم چانڈیو اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔کمشنر سبی نے سیلابی صورتحال کے جائزہ کیلئے بکھڑا غلام بولک کا بھی دورہ کیا اور وہاں سیلابی پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر سبی نے کہا کہ سیلابی پانی بکھڑا غلام بولک میں آخری سطح تک پہنچ رہا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت جاری کیں کہ متعلقہ محکموں کی مشینری کو گھنٹے فراہم کرکے اسکی پشتوں کو مزید مضبوط کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وہ بھی بکھڑا غلام بولک بچاؤ بند کی تعمیر و مرمت کے لیے پی ڈی ایم اے کے اعلی حکام کو لکھیں گے اور فوری بات بھی کی جائے گی انہوں نے دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ رہیں اور سیلابی صورتحال سے قبل ہی تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے