محکمہ صحت کو مسائل سے نکال کر عوامی خدمات کے راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی اصغر مگسی، اسسٹنٹ کمشنر لہڑی لیاقت جتوئی، ایمرجنسی سپیشلسٹ یونیسیف شیراز بلوچ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی طارق شہباز ، ڈاکٹر رفیق ، ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن، محکمہ خزانہ سے عادل رضا و دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، تمام تر بی ایچ یوز ، آر ایچ سیز ، سی ڈی میں درپیش مسائل اور پچھلے دفتری کاروائیوں کے رپورٹس پیش ہوے اور تفصیلی گفتگو ہوئی کمیٹی نے تمام تر مسائل نوٹ کیے ادویات کی کمی اور عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں ہدایات جاری کی گئیں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ غیر حاضر ہونے والے سٹاف کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے احکامات دئیے اور بعض کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سبی کو مسائل سے نکال کر عوامی خدمات کے راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں تمام تر مسائل اعلی حکام تک پہنچاے جائیں گے۔اس دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی نے آر ایچ سی تلی اور لونی میں لیبر روم کے قیام کی گزارش کی ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ لیبر روم کے قیام کے لیے یونیسیف اور اسی پلیٹ فارم کی مناسبت سے اعلی حکام کو لکھا جائے گا اسکے علاوہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی کمی پر بات ہوئی کمیٹی کو تجویز دی گئی کہ مختلف سی ڈیز میں اضافی سٹاف یا مسلسل غیر حاضر رہنے والے اسٹاف کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال سبی بھیجا جائے تب یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سبی نے فوری احکامات دیے کہ ایسے ملازمین کی فہرست تیار کر کے انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی بھیجا جائے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ وہ تمام تر بی ایچ یوز ، ار ایچ سیز اور سی ڈیز کا دورہ کریں گےانہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز و شعبہ صحت سے منسلک عملہ اپنی حاضری یقینی بنائیں تمام طبی مراکز کو فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین انداز میں علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں ان کا کہنا تھا کہ تمام صحت کے شعبے سے منسلک ملازمین و ڈاکٹرز مقدس فریضہ سمجھ کر عوام کو بہتر سے بہتر طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے