میراسد اللہ بلوچ کے خلاف الیکشن پیٹیشن عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل۔1 نے نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی محمد اسلام کی جانب سے بی این پی (عوامی) کے صدر میر اسد اللہ بلوچ کے خلاف الیکشن پیٹیشن عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کر دی۔ یہ پیٹیشن حلقہ پی بی. 29 پنجگور سے بی این پی (عوامی) کے صدر میر اسد اللہ بلوچ کی کامیابی کے خلاف نیشنل پارٹی کے حاجی اسلام بلوچ نے دائر کی تھی۔ حاجی اسلام بلوچ کی جانب سے نادر چھلگری، شبیر احمد شیرانی اور بلال محسن ایڈووکیٹ جبکہ میر اسد اللہ بلوچ کی جانب سے بلوچ خان اور جلیل بلوچ ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ دونوں فریقین کی جانب سے گواہان اور ان کے حلف نامہ پیش کیے گئے مگر درخواست گزار کی طرف سے الیکشن ایکٹ میں واضح کردہ کوئی معیاری شہادت پیش نہیں کی گئی، جس سے غیر قانونی اور کرپٹ پر یکٹس کے الزامات ثابت ہو سکیں تاکہ انہی ثبوتوں کی بنیاد پر الیکشن کو کالعدم قرار دیا جاسکے۔ الیکشن ٹریبونل نے تمام گواہان کے بیانات کو جانچنے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ پٹیشن عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے