بلوچستان پولیس نے ہمیشہ صوبے میں امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی،شاہد رند

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان صوبائی حکومت نے پشین میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں ترجمان صوبائی حکومت نے حملے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا بلوچستان کی پولیس نے ہمیشہ صوبے میں امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہے ترجمان صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ زخمی اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے