پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سینیٹر سردار عمر گورگیج کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈویڑنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے وفد نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کی ملاقات کی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں پارٹی کی صوبائی سطح پر تنظیم نو سمیت دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کارکنان اور عہدے داران کے مسائل ضلعی سطح پر حل کیے جائیں گے پارٹی کے ورکرز اور عہدے داران ہمارا اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے منشور پر یقین رکھتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو بلوچستان میں ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے گا اور صوبہ بھر میں مفاد عامہ کے کاموں کو پوری طرح سے وسعت دی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ہر ضلع میں اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارٹی سطح پر تمام معاملات کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کے تمام عہدیداران سے آئندہ ہفتے پارٹی امور سے متعلق ایک اور نشت بھی کی جائے گی اس موقع پر تمام ڈویڑنل و ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے وزیراعلیٰ کے عوامی خدمت کے وڑن کو بھر پور سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے