9 اور 10 محرم الحرام کوبجلی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں،ترجمان کیسکو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کوئٹہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے ایام میں بجلی کی باقاعدہ اور مسلسل فراہمی کے لئے مختلف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے کیسکوکے مرکزی کمپلینٹ سیل کو مانیٹرنگ اینڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر(ٹیلی فون نمبر0819201445اور 0812829753)قراردے دیاگیاہے جس میں ایک ایس ڈی او اور لائن سٹاف پر مشتمل عملہ 24گھنٹے 3شفٹوں میں کام کرے گا ترجمان کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیسکومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر صوبائی حکومت کے زیرانتظام ایمرجنسی کنٹرول سینٹر15یعنی مددگار سینٹر سے بھی رابطے میں رہے گا۔مرکزی مانیٹرنگ اورایمرجنسی کنٹرول سینٹر جلوس والے راستوں میں بجلی منقطع ہونے کی صورت میں یا صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گانیز کنٹرول سینٹر بجلی کی صورتحال سے متعلق کیسکوکے اعلی حکام کو بھی وقتا فوقتا آگاہ کرتارہے گا کوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں مری آباد،سید آباد، لیاقت بازارایکسپریس، طوغی روڈ، ہزارہ ٹاون، غازی اور مغربی بائی پاس فیڈرز کو نویں اور دسویں محرم الحرام میں لوڈشیڈنگ سے مستثنی قراردے دیاگیاہے البتہ کسی بھی علاقہ میں فنی خرابی کو دور کرنے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے تکنیکی ٹیم اور متعلقہ فیڈروں کے سب ڈویژنل افسران (SDO) اپنے عملہ کے ساتھ دفاترمیں موجودرہیں گے تاکہ بجلی سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شہرسے باہر اندرون صوبہ دیگر اضلاع میں بھی امام بارگاہوں کے انتظامیہ کیجانب سے مجالس کے دوران فراہم کر دہ اوقات کار کے دوران نویں اور دسویں محرم الحرام میں متعلقہ فیڈروں پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم صارفین اس دوران کسی بھی انفرادی شکایات کے لئے اپنے متعلقہ سب ڈویژن پر رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ 118پر کال یا اپنے موبائل سے 8118پر بذریعہ میسج(SMS)بھی اپنی شکایات بھی درج کرواسکتے ہیں۔