پسنی سے کراچی جانے والی مسافر وین حادثے کا شکار، خواتین اور بچی سمیت 4 افراد زخمی

اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر پسنی سے کراچی جانے والی ساجدی ٹرانسپورٹ کی مسافر بردار وین حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 2 خواتین اور ایک بچی شدید زخمی ہو گئیں۔ تاہم اطلاع ملتے ہی 1122 ریسکیو ٹیموں نے فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر خواتین اور بچی سمیت زخمی ہونے والے چاروں افراد کو بذریعہ ایمبولینس اورماڑہ میں پاک بحریہ ہسپتال درمان جاہ منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے