جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے امیر سلطان اغواء

جھنگ(ڈیلی گرین گوادر)جھنگ سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 110 جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ہمارے ایم این اے غیر محفوظ ہیں۔ممکنہ احتجاج، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو پنجاب اسمبلی کے مین گیٹ پر روک دیا گیا

دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بھی کہا ہے کہ ہمارے جھنگ سے ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغوا کیا گیا ہے،عدلیہ کے فیصلے پر حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے دبائو ڈالا جا رہا ہے، آپ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ملک کو خطرات سے دوچار نہ کریں، ہم قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سپریم کورٹ نے کن ارکان کو تحریک انصاف کا رکن قرار دیا؟ مختصر تحریری فیصلہ جاری

اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں دھنادلی زدہ جعلی انتخاب ہوا اور اس میں چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے