کوئٹہ حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت غمزدہ ہوں :وزیر اعظم عمران خان

کوئٹہ حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت غمزدہ ہوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے آگاہ ہیں، قوم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ دہشت گردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 افراد زیر علاج ہیں۔ جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے