آج سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کیخلاف چارج شیٹ ہے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما ء مولاناحافظ حمداللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوتا ہے الیکشن کمیشن نے غیر آئینی فیصلہ دیا تھا۔ فیصلے سے الیکشن کمیشن کی اخلاقی، قانونی اور آئینی حیثیت مشکوک ہوگئی۔ حافظ حمداللہ نے کہا الیکشن کمیشن 8 فروری کو صاف و شفاف الیکشن منعقد کرانے میں ناکام ہوچکا تھا۔ انھوں نے کہا جے یو آئی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل میں نہیں جائے گی۔ جے یو آئی پی ٹی آئی کے ساتھ خیرسگالی کا اظہار کرتی ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہا جے یو آئی مٹھائی بانٹنے اور کھلانے کی جشن میں شریک نہیں ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے