حلقہ پی بی 21،بلوچستان ہائی کورٹ کے ری پولنگ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے معطل کردیا

حب(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 کے بلوچستان ہائی کورٹ کے ری پولینگ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے معطل کردیا۔ بی اے پی کے امیدوار سردار محمد صالح بھوتانی کی درخواست منظور سماعت آئندہ دو ہفتوں کے بعد ہوگی. اس سلسلے میں بھوتانی رابطہ آفس حب کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 کے حوالے چند روز قبل بلوچستان ہائی کورٹ نے 39پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ ری پولنگ کا حکم دیا جس پر امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی نے ہائی کورٹ بلوچستان کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپنے وکیل خواجہ ہارث کے ذریعے گذشتہ روز اپیل دائر کرائی جس کو سپریم کورٹ نے منظور کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے ری پولنگ کے فیصلے پر عمل درآمد معطل کرکے سماعت آئندہ دو ہفتوں تک ملتوی کردیا واضع رہے حلقہ پی بی21 حب دریجی میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سردار محمد صالح بھوتانی 17ہزار کی برتری کے ساتھ جیت چکے تھے مگر اس وقت تیسرے نمبر پر آنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار کے کارکنان کی جانب سے نتائج کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اس احتجاج میں فائرنگ سے بھوتانی کارواں کے دو کارکنان شہید ہوگئے تھے پھر پیپلزپارٹی کے امیدوار نے عدالت سے رجوع کیا اور تب سے پی بی 21 کا معاملہ مختلف عدالتوں میں چلتا آرہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے