بلوچستان کے مشرقی علا قوں میں 9سے14جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات نے بلو چستان کے مشرقی علا قوں میں 9سے14جولائی کے دوران مو ن سون کی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں 9سے14 جولائی کے دوران موسم گر م اور مر طوب جبکہ بلو چستان کے مشرقی علاقوں خضدار، قلات، زیارت، ڑوب، بار کھان، مو سیٰ خیل اور شیرانی میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدیدبارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثرہو نے کا اندیشہ ہے، بارشوں کے دوران کسان مو سمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات تر تیب دیں اس دوران مسافروں اور سیاح کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے