بی آرایس پی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور و آگاہی مہم شروع کردی ہے

کوئٹہ :بی آرایس پی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور و آگاہی مہم شروع کردی ہے مہم کے دوران کوئٹہ میں اے پی ایل اساتذہ،اسکالرز اور نوجوانوں کے ذریعے عوام میں بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ بی آر ایس پی کے ترجما ن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر بہت زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے بدقسمتی سے صوبے کی ایک بڑی آبادی اس حقیقت کو نظرانداز کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بی آراس پی نے عوام میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے اے ایل پی اساتذہ،اسکالرز نوجوانوں کے ذریعے خصوصی مہم شروع کردی ہے جس کے دوران عوام کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ماسک کی تقسیم اور آگاہی بینرز اور پینا فلیکس کی تنصیب کی جائیگی۔ ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ شہرکی 20سے زائد بڑی مساجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پرمشتمل بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں جس میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ عوام بڑے مذہبی اجتماعات سے بچیں،سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں،باربار ہاتھ دھوئیں اور ماسک کا استعمال کریں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے