نواز شریف کا محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے محرم الحرام کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے مرحلے میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے جہاں ضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس کے بعد دیگر صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورے بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے